26

ٹویٹر اب صارفین کی تربیت بھی کرے گا، مگر کیسے؟ آپ بھی جانیں

اسلام آباد(آن لائن )سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے صارفین کو تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے بات کرنے کا فن سیکھانے کے لیے نیا فیچر متعارف کروانے کافیصلہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا کے حوالے سے بیشتر صارفین کو بدتہذیبی اور غیر معیاری زبان کے استعمال کا شکوہ رہتا ہے۔تاہم اب ٹویٹرنے اب صارفین کے اس شکوے اور شکایت کو دور کرنے کا بیٹرہ اٹھایا ہے۔نئے فیچر کے تحت  غیر مہذب جواب دینے والے صارفین کو تہذیب کے دائرے میں رہنے اور اپنے پیغام پر نظر ثانی کرنے کا کہا جائے گا۔ اس فیچر سے سے ہراساں کرنے والی اور جارحانہ ٹویٹس کی روک تھام کی جا سکے گی۔جب بھی صارف کسی ٹویٹ کا جواب دے گا تو ایک پاپ اپ کھلے گا، جس میں جلی حروف میں لکھا ہوگا: ’کیا آپ ٹویٹ کرنے سے پہلے اپنے مواد پر نظر ثانی کرنا چاہتے ہیں؟‘ فی الحال یہ فیچر انگریزی زبان میں اینڈروئیڈ اور آئی او ایس، دونوں آپریٹنگ سسٹمز کےلیے دستیاب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں