50

پاکستان میں اب تک کتنے لوگ خود کو کورونا ویکسین کیلئے رجسٹرڈ کرواچکے ہیں؟

اسلام آباد (آن لائن) محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان بھر میں اب تک 40 لاکھ سے زائد لوگوں نے کورونا ویکسین کیلئے رجسٹریشن کرائی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کیلئے رجسٹریشن کرانے والوں میں 24 لاکھ مرد اور 16 لاکھ خواتین شامل ہیں۔ سب سے زیادہ رجسٹریشن پنجاب کے شہریوں کی جانب سے کرائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے 40 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کی کورونا ویکسین کیلئے رجسٹریشن کی جا رہی ہے۔ 2 مئی 2021 تک 40 لاکھ 33 ہزار 170 شہری خود کو ویکسین کیلئے رجسٹرڈ کرواچکے ہیں جن میں 25 خواجہ سرا بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں