42

پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری کا آغاز آئندہ ماہ سے ہوگا ، این آئی ایچ میں انتظامات مکمل

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری کا آغاز آئندہ ماہ سے ہوگا۔

ذرائع قومی ادارہ صحت کے مطابق این آئی ایچ میں کورونا ویکسین تیاری کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ چین کی کمپنی کین سائنو کی ایجاد کردہ کورونا ویکسین این آئی ایچ میں تیار ہوگی، این آئی ایچ میں کین سائینو سنگل ڈوز کورونا ویکسین تیار کی جائے گی،مقامی سطح پر تیار سنگل ڈوز کورونا ویکسین مئی کے آخر میں دستیاب ہوگی، پاکستان کورونا ویکسین چینی کمپنی کے تعاون سے تیار کرے گا، ویکسین کی تیاری کیلئے خام مال چینی کمپنی فراہم کرے گی۔

دوسری جانب پاکستان نے جون 2021 تک کیلئے دستیاب اور متوقع کورونا کے ویکسین سٹاک کا 78 فیصد خرید لیا ہے، ویکسی نیشن کے عمل کو ہموار رکھنے کیلئے مستقبل کیلئے احکامات پہلے سے موجود ہیں،پانچ  لاکھ کورونا ویکسین خریدی گئی تھی،فروری میں سات  لاکھ اور مارچ میں 10 لاکھ 60 ہزار کورونا ویکسین خریدی گئی، اپریل کے مہینے میں 30 لاکھ کورونا ویکسین خریدی گئی، مئی میں 67 لاکھ اور جون میں 63 لاکھ کورونا ویکسین کی خرید متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں