35

26 ہزار سے زائد سرکاری آسامیاں مستقل طور پر ختم کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (آن لائن ) حکومت میں اصلاحات کے تحت دوسال کے دوران 26 ہزار سے زائد سرکاری آسامیاں مستقل طور پر ختم کرنے کا انکشاف پیدا ہو گیا۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزراءکی مخالفت کے باعث مزید 71 ہزار آسامیاں ختم کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے سویلین آرمڈ فورسز کے سٹرکچر اور تعداد پر نظرثانی کا سلسلہ شروع کیا ہے، سول ملازمین کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جس کا خزانہ بوجھ اٹھانے سے قاصر ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ادارہ جاتی اصلاحات و سادگی اقدامات ڈاکٹر عشرت حسین نے کابینہ کو بریفنگ میں بتایا کہ 26 ہزار 641 آسامیاں ختم کرنے سے 4 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔ 71 ہزار آسامیاں مزید ختم کرنے سے 28 ارب روپے سالانہ کی بچت ہو سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں