70

“عبدالقادر کے انتقال کی خبر جب مجھے ملی، میں اس وقت ۔ ۔ ۔” گگلی ماسٹر کے انتقال پر چیئرمین پی سی بی کا اظہار افسوس، اعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ عبدالقادر ہمیشہ سوچ سمجھ کر اور تجربے کی بنیاد پربات کرتے تھے، ماضی کے عظیم لیگ اسپنرکے اعزاز میں تعزیتی ریفرنس کروانے کا ارادہ ہے مگر ابھی اعلان کرنے کا وقت نہیں، ہم ان کی یاد میں کچھ نہ کچھ ضرورکریں گے،عبدالقادر کے انتقال کی خبر جب مجھے ملی، میں اسلام آباد میں تھا، لاہور پہنچنے کے فوری بعد تعزیت کے لیے ان کے گھر آیا ہوں، عبدالقادر بہت اچھے انسان تھے، وہ جو بات بھی کرتے تھے، تجربے اور سوچ سمجھ کر کہتے تھے۔

ضرور پڑھیں: ہربنس پورہ پولیس کی سرپرستی میں ڈکیت بے لگام،سحافی کالونی میں آئے روز وارداتیں،مقیم خوفزدہ،ایس ایچ او کی مظلوم شہریوں کو دھمکیاں

اتوار کو عبدالقادر کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت میں چیئرمین پی سی بی کا کہناتھا کہ ان کے اچانک دنیا سے چلے جانے کا مجھے بہت زیادہ افسوس ہوا ہے، ٹیسٹ کرکٹرعبدالقادرکے گھرتعزیت کے لیے آنے والوں کا تانتا اتوار کو بھی بندھا رہا، تعزیت کے لیے آنے والوں میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی، سابق کپتان سلیم ملک اورعاقب جاوید، اعجاز احمد، امانت چن، ابرارالحق و ودیگر شامل تھے۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ ، ان کے اچانک دنیا سے چلے جانے کا مجھے بہت زیادہ افسوس ہوا ہے، ملک کیلیے ان کی خدمات ان گنت ہیں، چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ان کے اعزاز میں تعزیتی ریفرنس کروانے کا ارادہ ہے مگر ابھی اعلان کرنے کا وقت نہیں، ہم ان کی کی یاد میں کچھ نہ کچھ ضرور کریں گے۔ سابق قومی کپتان سلیم ملک نے کہا کہ عبدالقادر نہ صرف عظیم کرکٹر تھے بلکہ بہت بڑے انسان بھی تھے،ان کی کرکٹ خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، عاقب جاوید نے کہا کہ نفع نقصان کی پرواہ کیے بغیر ہمیشہ حق سچ کی بات کرتے تھے،میں انھیں اس لیے بھی بہت زیادہ پسند کرتا تھا کہ انھوں نے کرکٹ کی بہتری اور نوجوان کرکٹرز کے حقوق کی ہمیشہ بات کی، دعا ہے کہ اللہ ان کے درجات بلند کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

“عبدالقادر کے انتقال کی خبر جب مجھے ملی، میں اس وقت ۔ ۔ ۔” گگلی ماسٹر کے انتقال پر چیئرمین پی سی بی کا اظہار افسوس، اعلان کردیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں