76

سری لنکا کے کپتان سمیت سینئر کھلاڑیوں نے سیریز کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ، کون کون شامل ہیں ؟ نام سامنے آ گئے

لاہور(اب نیوز) سری لنکا کے ون ڈے ٹیم کے کپتان ڈیموتھ کرونارتنے سمیت سینئر کھلاڑیو ں نے سیریز کیلئے پاکستان آنے سے انکارکر دیاہے اور تاحال ان کا کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں کو قائل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے ۔

ضرور پڑھیں: ٹی ٹوینٹی ریکنگ میں بابراعظم اور فخر زمان کس نمبر پر موجود ہیں ؟ جانئے

تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیم کے متعدد سینئر کھلاڑیوں نے پاکستان میں ہونے والی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے، ون ڈے کپتان ڈیموتھ کرونارتنے، ٹی ٹوئنٹی قائد لسیتھ مالنگا اور سابق کپتان انجیلومیتھیوز کو تاحال قائل نہیں کیا جا سکا۔

سری لنکا کے وزیر کھیل ہیرن فرنانڈو نے تصدیق کی کہ کچھ کھلاڑیوں نے اپنے اہل خانہ کی طرف سے اٹھائے گئے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر کھیلنے سے انکار کیا ہے، انھوں نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ حکام پیر کوکھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے تاکہ دورے پر راضی کر سکیں۔ وزیر کھیل نے کہا کہ میں پلیئرز سے پہلے ہی کہہ چکا کہ ان کے ساتھ پاکستان جانے کو تیار ہوں۔

ضرور پڑھیں: یوم بحریہ ہمیں جوانوں کے غیرمعمولی حوصلے کی یاددلاتاہے،آپریشن سومنات پاکستان کیلئے باعث فخرہے،نیول چیف

پی سی بی رواں سال اکتوبر میں سری لنکاکیخلاف ٹیسٹ سیریزکی ہوم گراو¿نڈز پر میزبانی کا خواہاں تھا،انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایس ایل سی کا ایک سیکیورٹی وفد بھی کراچی و لاہور آیا اور اطمینان کا اظہار کیا، جس کے بعد چیئرمین احسان مانی نے سری لنکن بورڈ کے صدر سے فون پر بات کی تھی،بالآخر اتفاق رائے سے فیصلہ ہوا کہ پہلے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی، ٹیسٹ سیریز دسمبر میں ہوگی جس کے شیڈول اور وینیو کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں