57

خلائی شٹل مودی کے منہ پر آگری ہے ، شیخ رشید احمد

راجن (اب نیوز) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ خلائی شٹل مودی کے منہ پر آن گری ہے ، کشمیر جلد پاکستان کاحصہ ہوگا ۔

ضرور پڑھیں: بھارت کا چاند مشن فیل ہونے پر میجر جنرل آصف غفور کا بھی رد عمل سامنے آگیا

راجن پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید خلائی شٹل مودی کے منہ پر آگری ہے ،کشمیر بہت جلد پاکستان کا حصہ ہوگا ، پاکستان کا بچہ بچہ کشمیرکے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ راجن پور کے لئے چلتن ایکسپریس چھ ماہ بعد چلائی جائیگی۔

واضح رہے کہ شیخ رشید نے گزشتہ روز بھی سکھر ریلوے سٹیشن پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا تھاکہ مودی مسلمانوں کی جانوں کا دشمن ہے ، کشمیر میں ایک ماہ سے کرفیونافذ ہے ، مودی کی سب سے بڑی غلطی اسے لے ڈوبے گی ، مودی کا فیصلہ کشمیریوں کی تقدیر بدلنے جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے 22کروڑ مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، پاکستان کا بچہ بچہ ، بوڑھا اور جوان پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آسام میں مسلمانوں کودوسرے درجے کا شہری بنادیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پر دس جنگیں ہوچکی ہیں اور اب آخری ہوگی ،وقت ثابت کرے گا کہ نیا پاکستان بھارت کے اندربنے گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مودی نے کسی مسلمان کورکن پارلیمنٹ نہیں بننے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں