80

عبد القادر جینئیس اورعظیم لیگ اسپنرزمیں سے ایک اور ڈریسنگ روم کی جان تھے، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے لیجنڈری پاکستانی اسپنرعبدالقادر کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا عبدالقادرجینئیس اورعظیم لیگ اسپنرزمیں سے ایک تھے، وہ ڈریسنگ روم کی جان تھے ، عبدالقادرآج کے دور میں کرکٹ کھیلتے تو شین وارن جتنی وکٹیں حاصل کرتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لیجنڈری پاکستانی اسپنرعبدالقادر کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا میری دعائیں عبدالقادر کےاہل خانہ کے ساتھ ہیں، عبدالقادرجینئیس اورعظیم لیگ اسپنرزمیں سے ایک تھے، وہ ڈریسنگ روم کی جان تھے اور ٹیم کو اپنے مزاح اور ذہانت سے محظوظ کرتے تھے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عبدالقادرکے بولنگ اعدادوشمارنے ان کی جنئیس سے انصاف نہیں کیا، جدید ڈی آرایس میں بیٹسمین کو فرنٹ فٹ پربھی آؤٹ قرار دیا جاتا ہے، عبدالقادر آج کے دور میں کرکٹ کھیلتے تو شین وارن جتنی وکٹیں حاصل کرتے۔

یاد رہے گذشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر دل کا دورہ پڑنے 63 برس کی عمر میں‌ انتقال کرگئے تھے، عبدالقادر کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی انتقال کرگئے۔

مزید پڑھیں: سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کی نماز جنازہ آج سواچار بجے میاں میر کرکٹ گراﺅنڈ میں ادا کی جائے گی

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عبدالقادر کی وفات سے پاکستان عظیم کرکٹر سے محروم ہوگیا ہے، عبدالقادر نے دنیا بھر میں وطن کا نام روشن کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں