34

کراچی میں شدید حبس اور گرمی، درجہ حرارت 46 ڈگری تک محسوس کیا جانے لگا

کراچی: شہر میں سمندری ہوائیں رکنے سے حبس اور شدید گرمی کی کیفیت پیدا ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہواؤں کی رفتار معمول سے کم ہے جس کے باعث حبس اور شدید گرمی ہے جب کہ دن دو بجے شہر کا درجہ حرارت 36.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ شہر میں درجہ حرارت کی شدت 46 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جارہی ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں