34

یوم دفاع پروزیراعظم،صدرمملکت کاقوم کوپیغام

یوم دفاع پاکستان پروزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کے نام خصوصی پیغامات دیے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق یوم دفاع پرخصوصی پیغام میں وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ قوم دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے کے لیےہمہ وقت تیار ہے، ہم دنیا کو بتاچکے ہیں کہ ہم جنگ نہیں چاہتےبلکہ خطے میں امن و استحکام کےحصول کیلئےکوشاں ہیں۔

وزیراعظم کاکہناتھا کہ پاکستانی قوم ملکی سالمیت اورخودمختاری پرکسی صورت سمجھوتا نہیں کرے گی، دشمن کو بھر پورردعمل دینے کے لیے پوری قوم تیار ہیں۔

یوم دفاع پرصدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نےقوم کےنام اپنے پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر قومی ولولوں کی یاد تازہ کرنے کا یوم تجدید عہد ہے، 54 سال پہلے پاک فوج نے قوم کے شانہ بشانہ دشمن کےعزائم کو ناکام بنایا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج جدت کے ساتھ ساتھ جذبہ حب الوطنی سےسرشارہیں، ہماری مسلح افواج ہرقسم کے چیلننجز سے نمٹنے کے لیےتیارہے۔

ڈاکٹرعارف علوی کاکہناتھا کہ پاک فوج بیرونی مہم جوئی کو ناکام بنانے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج کے دن عہد کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلا کر رہیں گے۔

یوم دفاع و شہدا کے موقع پروطن عزیز کیلئے جان قربان کرنے والے شہداکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جی ایچ کیو میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی جس میں شہدا کی لازوال قربانیوں کےحوالے سے ڈاکیومنٹری بھی پیش کی گئی۔ اس مقوع پر بگل بجا کر شہدا کوسلامی بھی پیش کی گئی۔

یوم دفاع پر وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد جائیں گے جہاں وہ کشمیری شہدا کے حوالے سے تقریب سے خطاب کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں