40

وزیراعظم کا یوم دفاع کشمیری شہداء کے لواحقین کے ہمراہ منانے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے یوم دفاع کشمیری شہداء کے لواحقین کے ہمراہ منانے کا فیصلہ کیاہے۔

تفصیلات کے مطا بق وزیر اعظم کل آزاد کشمیر مظفر آباد کا دورہ کریں گے،جہاں وہ کشمیری شہدا کے لواحقین سے ملاقات اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔

حکومتی ذرائع کے مطا بق حتمی تیاریوں کے لئے وزیراعظم آفس میں اجلاس آج شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے جس میں کشمیر آور کے لئے تجاویز پر مشاورت بھی ہو گی۔

وزیراعظم کی آزاد کشمیر روانگی کا حتمی فیصلہ بھی اجلاس میں کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا یوم دفاع پر گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ہر شہید کےگھر جانے کا پروگرام جاری رکھا گیا، گزشتہ سال بہت اچھا رسپانس رہاہر شہیدکو یاد کیاگیا، اس سال بھی ہر شہید کےگھر پہنچیں گے۔

یوم دفاع وشہداکی مرکزی تقریب جی ایچ کیومیں منعقدہوگی ، تقریب کے فارمیٹ میں تبدیلی کی گئی ہے ، جی ایچ کیومیں شام کے وقت تقریب شام کے وقت نہیں دن میں ہوگی ، جس میں شہداکےلواحقین اورغازی شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں