36

یو ایس اوپن: دفاعی چیمپئن جوکووچ انجری کے سبب باہر

دفاعی چیمپئن نواک جوکووچ کا یوایس اوپن میں سفر انجری کے باعث تمام ہوگیاہے جبکہ روس کے ڈینی میڈویڈیو اور یوکرین کی سویٹولینا نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں نیلے ٹینس کورٹ پر ٹینس سیزن کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن میں سپر سٹارز انجریز کا شکار ہونے لگے۔

چوتھے راؤنڈ میں سپر سٹار نوواک جوکووچ 23 ویں نمبر کے اسٹین واورینکا کے مدمقابل ہوئے، سوئس کھلاڑی نے کندھے کی انجری کا شکار دفاعی چیمپئن کو پہلا اور پھر دوسرا سیٹ ہرا دیا، تیسرے سیٹ میں سربین اسٹار کھیل جاری نہ رکھ سکے اور ریٹائر ہو گئے۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کا ہیڈ کو چ کون ہو گا ؟ پی سی بی نے فیصلہ کر لیا ، بڑی خبر آ گئی

دوسری جانب ویمن سنگلز میں ریکارڈ 22 گرینڈ سلیم جیتنے والی سرینا ولیمز کا چوتھے راؤنڈ میں پیٹرا میٹرک سے جوڑ پڑا ، مقابلے کے دوران سابق ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز بھی ٹخنے میں تکلیف کا شکار ہوگئیں تاہم انہوں نے مقابلہ مکمل کیا اور کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں