42

ہسپانوی گلوکارہ دوران پرفارمنس حادثے میں ہلاک

ہسپانوی پاپ گلوکارہ اور ڈانسر جوانا سینز اسٹیج پرفارمنس کے دوران حادثے کا شکار ہو کر ہلاک ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپین میں پاپ گلوکارہ اور ڈانسرجوانا سینز اسٹیج پر پرفارمنس کے دوران افسوسناک حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔

غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب 30 سالہ جوانا سنز گارسیا میڈرڈ کے قریب واقع ایک مقام پر سپر ہالی ووڈ آرکسٹرا گروپ کے ساتھ پرفارم کررہی تھیں۔

گلوکارہ کی پرفارمنس دیکھنے کے لیے ہزاروں شائقین موجود تھے جبکہ آتش بازی کا زبردست مظاہرہ بھی کیا جارہا تھا۔

مزید پڑھیں: محرم کے حوالے سے دہشت گردی کے خدشات موجود ہیں، آئی جی سندھ

آتش بازی کے دوران ہی اس مقصد کیلئے استعمال کیا جانے والا ایک راکٹ ( پائیرو ٹیکنیک ڈیوائس ) اسٹیج پر موجود جوانا کے پیٹ میں جاکر لگا اور وہ فوری طور پر گرگئیں۔

ہنگامی بنیادوں پر پروگرام روکتے ہوئے شائقین میں سے ہی ایک ڈاکٹر نے آگے بڑھ کر جوانا کا معائنہ کیا اور انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچانے کا کہا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے ایک دم بہت تیز دھماکہ سنا جس کے بعد جوانا کو اسٹیج پر گرتے دیکھا گیا۔ آتشبازی والے دو راکٹوں میں سے ایک کی سمت صحیح تھی لیکن دوسرا سیدھا جا کر گلوکارہ کے پیٹ میں لگا۔

سوپر ہولی وڈ اورکسٹرا نامی اس گروپ میں جوانا مرکزی ڈانسر اور کوریو گرافر بھی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں