48

قومی ٹیم کا ہیڈ کو چ کون ہو گا ؟ پی سی بی نے فیصلہ کر لیا ، بڑی خبر آ گئی

لاہور (اب نیوز ) نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے تاہم نام کا اعلان چند روز میں کیا جائے گا ۔

ضرور پڑھیں: کرکٹ ہمارے خون میں شامل ہے، سری لنکا سے ٹوٹا ہوا رابطہ بحال ہونے جارہا ہے، سلمان اقبال

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پانچ رکنی پینل نے گزشتہ ہفتے کوچز کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز کیے تھے۔جن افراد کے انٹرویوز کئے گئے تھے ان میں قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق، ڈین جونز اور وقار یونس سمیت 5 افراد شامل تھے۔پری سیزن کیمپ میں کیمپ کمانڈنٹ کے فرائض انجام دینے والے سابق کپتان مصباح الحق کو ڈین جونز اور یوہان بوتھا پر ترجیح دی جا رہی ہے۔

مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے اور چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں بھی مصباح الحق کو ہی سونپے جانے کا قوی امکان ہے۔بولنگ کوچ کے لیے وقار یونس کے مدمقابل کوئی نہیں ہے۔محمد اکرم وقار یونس کے مقابلے میں دستبردار ہوئے تو پی سی بی نے سابق ویسٹ انڈین بولر کورٹنی والش کا انٹرویو کیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وقار یونس ہی پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں