62

شادی پر اپنی والدہ کا جوڑاپہنا اور میک اپ بھی خود کیا،نیمل خاور

پاکستانی اداکارہ نیمل خاور نے اپنی شادی پر اپنی والدہ کا جوڑاپہنا اور شادی کا میک اپ بھی خود کیا ۔

نیمل خاور نے سماجی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا کہ جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی شادی کے دن اپنی و الدہ کے جوڑے کو پہننے کو کیوں ترجیح دی۔

نیمل خاور نے کہا کہ میں نے اپنی شادی والے دن والدہ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا اور یہ میرا سب سے بہترین فیصلہ تھا۔

نیمل نے شادی میں پرانے جوڑا پہنے کی وجہ بتائی کی کہ میری خوائش تھی کہ میں اپنی والدہ کا نکاح کا جوڑا اپنی شادی میں پہنوں، مجھے ہمیشہ سے پرانا دور اور اس زمانے کے عروسی جوڑوں کی نزاکت پسند تھی، اس کے علاوہ ماں کا جوڑا پہننے سے ایک جذباتی لگاؤ بھی پیدا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کو ٹھیک کرنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کرنا ہوگی،علی زیدی

نیمل خاور نے اپنی والدہ کےجوڑے میں جدید تراش خراش کے ساتھ نیا پن لانے والی ڈیزائنر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ماہین شاہ نے جوڑے کی نزاکت اور خالص پن برقرار رکھتے ہوئے اسے بالکل ویسا بنانے میں میری مدد کی جیسا میں چاہتی تھی اور جو مجھ پر اچھا لگے۔

نیمل خاور کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر بے حد سراہا جارہا ہے اور لوگ ان کی سادگی اورسوچ کی تعریف کررہے ہیں۔

نیمل کے مطابق ایک لڑکی کی شادی کا دن اس کی زندگی کا سب سے خوشی کا دن ہوتا ہے ضروری نہیں ہے کہ آپ بھاری زیورات پہنیں، بلکہ آپ کا سکون اور خوشی اہم چیز ہے۔ اور سب سے ضروری چیز یہ ہے کہ آپ اپنی شادی کے دن کا بھرپور لطف لےسکیں۔

نیمل نے مزید لکھا کہ انہوں نے اپنی شادی پر روایتی دلہنوں کے برعکس پارلر میں جاکر مہنگا میک اپ کروانے کے بجائےخود میک اپ کرنے پر ترجیح دی ۔

واضح رہے کہ نیمل خاور اور حمزہ علی عباسی 25 اگست کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور 26 اگست کو دونوں کے ولیمے کی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور، گلوکار عاطف اسلم سمیت متعدد شخصیات نے شرکت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

شادی پر اپنی والدہ کا جوڑاپہنا اور میک اپ بھی خود کیا،نیمل خاور” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں