59

بھارت کشمیریوں کو ختم کر کے پاکستان کی جانب بڑھنا چاہتا ہے، مصطفیٰ کمال

چیئرمین پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی ) مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ بھارت صرف ہمیں یرغمال نہیں بنانا چاہتا بلکہ ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کو ختم کر کے پاکستان کی جانب بڑھنا چاہتا ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ وہ کشمیر کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں یہ ایک قومی معاملہ ہے تاہم وزیر اعظم کو مسئلہ کشمیر پر اخلاقیات سے آگے نکل کر سوچنا چاہئے۔

مزید پڑھیں” اسپیکرز کانفرنس میں کشمیر کا مسئلہ اٹھائے جانے پر بھارتی وفد آپے سے باہر ہو گیا

پی ایس پی ہاؤس کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وہ کشمیر کا تین روزہ دورہ کر کے آئے ہیں، دورہ کشمیر کے وفد میں ان کے ہمراہ انیس قائم خانی، اشفاق منگی، حفیظ الدین سمیت دیگر رہنما موجود تھے، دورہ کشمیر میں آزاد کشمیر کے صدر اور دیگر جماعتوں کے نمائندگان سے ہماری ملاقات ہوئی۔

چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر وزیر اعظم کے ساتھ ہیں لیکن یہ درخواست کرنا چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم یہ نہ کہیں کہ جنگ کوئی راستہ نہیں کیونکہ اب اخلاقیات سے آگے نکل کر سوچنا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں