32

راولپنڈی: پولیس کی وردی پہنے شخص کی اسپتال میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

راولپنڈی: ڈی ایچ کیو اسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پولیس کی وردی میں ملبوس مسلح شخص اسپتال کی ایمرجنسی میں داخل ہوا اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔

مزید پڑھیں: سنتا اور سوچتا جا، شرماتا جا

پولیس نے بتایا کہ ملزم کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے جن کی شناخت لاراسب اور نوید کے نام سے ہوئی ہے جب کہ ملزم کی شناخت تحسین کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول لاراسب نے ملزم کے والد کے خلاف دو روز قبل مقدمہ درج کرایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں