60

معروف اداکارہ مہوش حیات نے پاکستانی گانا چرانے پر بالی ووڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا ، سیدھی سیدھی سنا ڈالیں ، عالیہ بھٹ بھی تنقید کی زد میں

کراچی(اب نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے پاکستانی گانا چرانے اور اسے عجیب و غریب انداز میں بنا کر پیش کرنے پر بالی ووڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیاہے اور سیدھی سیدھی سنا ڈالی ہیں ۔

ضرور پڑھیں: ’ہاتھ چھوڑ‘ کنسرٹ کے دوران خاتون مداح نے گلوکار عاصم اظہر کا ہاتھ پکڑا تو اداکارہ ہانیہ عامر غصے میں آگئیں

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل عالیہ بھٹ کی ایک میوزک ویڈیو ”پراڈا“ منظر عام پر آئی تھی، جو دراصل ملکہ ترنم نورجہاں کے 32 سال پرانے فلمی نغمے”کالے رنگ کا پراندا“ اور پاکستانی پاپ بینڈ وائٹل سائنز کے 27 سال پرانے گانے”گورے رنگ کا زمانہ“ کی نقل تھی۔

سوشل میڈیا پر عالیہ بھٹ اور بھارتی بینڈ ”دوربین“ کو پاکستانی گانے چراکران کے عجیب و غریب ریمیکس بنانے کے لیے شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔ اداکارہ مہوش حیات بھی پیچھے نہیں رہیں۔

ضرور پڑھیں: پاکستانی ایمپائر علیم ڈار کے اعزاز میں تقریب، انہوں نے کون کونسے اعزازات اپنے نام کرلیے ؟ پاکستانیوں کی خوشی دوگنا ہوگئی

مہوش حیات نے ٹویٹر پربھارتیوں کی پاکستانی گانے چرانے کی روایت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا یہ بہت عجیب بات ہے کہ ایک طرف تو بھارت پاکستان کو رسوا کرتا ہے اور دوسری طرف ہمارے ہی گانے ہماری اجازت کے بغیر چراتا ہے۔ بالی ووڈ کے نزدیک کاپی رائٹ کی خلاف ورزی اور رائلٹی کی ادائیگی کی کوئی اہمیت نہیں۔مہوش حیات کی اس ٹوئٹ نے بھارتی میڈیا میں ہنگامہ مچادیا ہے اور بھارتی میڈیا اپنی صفائیاں پیش کرتے ہوئے اس حقیقت کو مہوش حیات کا الزام قرار دے رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

معروف اداکارہ مہوش حیات نے پاکستانی گانا چرانے پر بالی ووڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا ، سیدھی سیدھی سنا ڈالیں ، عالیہ بھٹ بھی تنقید کی زد میں” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں