56

بھارتی سپریم کورٹ ، آرٹیکل 370 کی منسوخی کیس، بھارتی حکومت کونوٹس جا ری

بھارتی سپریم کورٹ میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا مودی سرکار کے فیصلے کیخلاف چودہ در خواستوں پر سماعت ہوئی ، تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

تفصیلات کے مطا بق بھارتی سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کیس میں حکومت کونوٹس کرتے ہوئے سات دن میں تفصیلی جواب طلب کرلیا ہے، پانچ رکنی بینچ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مزید سماعت کرے گا۔

سماعت میں تمام درخواستوں پر بھارتی سپریم کورٹ نےحکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئے سات دن میں تفصیلی جواب طلب کرلیا جبکہ ایگزیکٹو ایڈیٹر کشمیر ٹائمز کی انٹرنیٹ اورمواصلاتی نظام پر پابندی ختم کرنے کی درخواست پر بھی بھارتی حکومت کو نوٹس جاری کیاہے۔

مزید پڑھیں: مقبو ضہ کشمیر میں کر فیوکا 24 واں دن، کشمیریوں میں بے چینی، پابندیاں بر قرار

واضح رہے کہ بھارتی آئین میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی تاہم مودی حکومت نے آرٹیکل 370 ختم کرکے یہ خصوصی حیثیت ختم کردی تھی۔

سپریم کورٹ میں آرٹیکل 370ختم کرنےپرمقبوضہ کشمیرسے14درخواستیں دائر ہوئیں، مقبوضہ کشمیر کے سابق بیوروکریٹ شاہ فیصل اور سماجی کارکن شہلا راشد نے بھی مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا مودی سرکار کا فیصلہ بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

بھارتی سپریم کورٹ ، آرٹیکل 370 کی منسوخی کیس، بھارتی حکومت کونوٹس جا ری” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں