46

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے جبکہ ملکی سلامتی اور کشمیر کے موضوع پر بھی بات چیت کی گئی۔

کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ نے آئندہ جمعہ کو دن 12 سے ساڑھے 12 بجے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر احتجاج کرنے کی توثیق کر دی گئی۔

کابینہ کی جانب سے سٹیل ملز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ناموں کی منظوری دے دی جبکہ اجلاس میں جوائن پاکستان پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں کابینہ کی جانب سے 4 ممالک میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصیلہ کیا گیا کہ جوائن پاکستان پروگرام کے ذریعے آئندہ 4 سالوں میں 100 ارب روپے خرچ ہوں گے جبکہ اجلاس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی تجویز موخر کردی گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈی ایم جی کے نوید احمد نیویارک میں ویلفیئر اتاشی ہوں گے، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کی شائستہ بنیاد بارسلونا میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ہوں گی جبکہ ایس ایس پی سی ٹی ڈی راولپنڈی محمد افضل کوالالمپور میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ہوں گے اور او ایم جی گروپ کے ثاقب علی خان ایتھنز میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی مقرر کر دیئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں