38

“شادی کے بارے بات کرنا پسند نہیں، میری پیدائش پر تو والدہ ہی خوش نہیں تھیں اور۔۔۔” معروف پاکستانی اداکارہ نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اداکارہ اقرا عزیز نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ ان کی پیدائش پر خوش نہیں تھیں۔ شادی سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ اس بارے میں بات کرنا پسند نہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے نجی ٹی وی پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ نے ان کے سامنے اس بات کا انکشاف کیا کہ ان کی پیدائش پر ان کی والدہ خوش نہیں تھیں اور وہ ان کے جسمانی طور پر چھوٹے ہونے پر پریشان تھیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ وہ نارمل ہو گئیں اور اب اقرا ان کی سب سے لاڈلی بیٹی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی اداکارہ مہوش حیات دنیا پر اثر انداز ہونے والی پانچ مسلم خواتین میں شامل

اداکارہ کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ وہ کبھی نہیں چاہیں گی کہ لوگ ان کی شادی کے متعلق بات کریں اس لئے وہ شادی کی ڈیٹ کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں