49

سرگودھا: گھریلو جھگڑے پر بی ایس سی کے طالبعلم نے گھر کے 6 افراد کو قتل کردیا

سرگودھا: گھریلو جھگڑے پر بی ایس سی کے طالب علم نے فائرنگ کرکے اپنے ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق قاتل کی شناخت نورالدین کے نام سے ہوئی جو بی ایس سی کا طالب علم تھا اور اس نے 6 افراد کو قتل کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ گھریلو جھگڑے کی وجہ سے پیش آیا، مقتولین اور ملزم ایک ہی خاندان سے ہیں۔

مزید پڑھیں: میئر کراچی وسیم اختر نے مصطفی کمال کو معطل کردیا

دوسری جانب قتل اور خودکشی سے قبل ملزم کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں اس نے پشتو زبان میں پیغام جاری کیا ہے۔

ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھ سے نفرت کی جاتی تھی، کسی کو اتنی نفرت نہ دو کہ دوسروں سے نفرت کرنے لگے۔

آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں