59

بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل 370کی منسوخی چیلنج

بھارتی سپریم کورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370کی منسوخی کو چیلنج کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہریوں شاہ فیصل اور شہلا راشد سمیت سات افراد کے ایک گروپ نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370کی منسوخی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔

اعلی ٰعدالت درخواست کی سماعت بدھ کے روز کرے گی۔

شہلا راشد اور شاہ فیصل دونوں ہی مودی حکومت کے اس اقدام کے خلاف پہلے دن سے آواز اٹھارہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کے سابق بیوروکریٹس اور فوجی افسروں کے ایک گروپ نے بھی مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کی منسوخی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

مزید پڑھیں: جیف بیزوس کو کچھ ہی روز میں 53 ارب 60 کروڑ ڈالر کا نقصان، اب کتنے اثاثے باقی رہ گئے اور بل گیٹس کتنے امیر ہوچکے ہیں؟ چشم کشا اعداد وشمار سامنے آگئے

سابق بیوروکریٹس اورفوجی افسروں کے ایک مشترکہ گروپ نے بھارتی سپریم کورٹ میں ایک مشترکہ درخواست دائرکی تھی جس میں آرٹیکل 370کی منسوخی اور جموں و کشمیر بل میں بھارتی صدرکی ترمیم کے جوازکو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے لئے جموں و کشمیر کی عوام کی رائے لینا ایک آئینی ضرورت ہے جبکہ اس آرٹیکل کو ہٹانے کے لئے کوئی رائے شماری نہیں کرائی گئی بلکہ ان تبدیلیوں سے ان اصولوں پر ضرب لگی ہے جن کے تحت ریاست جموں وکشمیر بھارت کے ساتھ جڑی ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل 370کی منسوخی چیلنج” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں