38

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان لائن آف کنٹرول کیلئے روانہ

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لائن آف کنٹرول کا دورہ کر ینگے جس کےلئے وہ اسلا م آبا د سے روانہ ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پرعا مر خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کو آگاہ کرنے اور امن کیلئے آواز اٹھاؤں گا۔عا مر خان نے پاک فوج، ڈی جی آئی ایس پی آر سے خصوصی اظہار تشکربھی کیا۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر، 23 ویں روز بھی کرفیو، زندگی مفلوج

یا د رہے کہ گذشتہ ہفتے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سما جی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر پرکنٹرول لائن کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھاکہ بھارت کے یک طرفہ اقدامات اور مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ بربریت پر لائن آف کنٹرول کا دورہ کروں گا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے خلاف مسلسل 23 ویں روز بھی لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث وادی میں بچوں کے دودھ، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے۔

دوسری جانب مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارتی فوج لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر شہری آبادی کو مسلسل نشانہ بنارہی ہے جس کے نتیجے میں کئی شہری اور فوجی جوان شہید ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں