68

’میں پاکستان جا کر ضرور پرفارم کروں گی کوئی مجھے روک کر دکھائے‘ بھارت کی معروف اداکارہ نے بڑا اعلان کردیا

ممبئی (اب نیوز) بھارت کی ڈرامہ انڈسٹری کا بڑا نام اور بگ باس سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ شلپا شندے نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں پرفارم کرنے جائیں گی اور کوئی انہیں اس سے روک نہیں سکتا۔

ضرور پڑھیں: اکھنڈ بھارت صرف پاکستان اور بنگلہ دیش تک محدود نہیں، اس میں افغانستان ، ملائیشیا اور انڈونیشیا سمیت کون سے ممالک شامل ہیں؟

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی گلوکار میکا سنگھ پاکستان میں ایک شادی میں پرفارم کرنے آئے تھے۔ پاکستان اور بھارت کے مابین موجودہ کشیدگی کی صورتحال میں پاکستان آنے والے میکا سنگھ کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ان پر پابندی بھی عائد کردی گئی تھی۔ میکا سنگھ واپس انڈیا گئے تو انہوں نے باقاعدہ پریس کانفرنس کرکے اپنے کیے پر معافی مانگی جس کے بعد ان سے پابندی ہٹادی گئی تھی۔

شلپا شندے نے ایک انٹرویو کے دوران میکا سنگھ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر کڑی تنقید کی اور ناقدین کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے سپاٹ بوائے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اگر ان کا ملک انہیں ویزہ دیتا ہے اور پاکستان میں ان کا استقبال کیا جاتا ہے تو وہ ضرور پاکستان جائیں گی۔

ضرور پڑھیں: پیر کو پاکستان بھر میں ہڑتال کا اعلان

شلپا شندے نے کہا کہ ایک فنکار ہونے کے ناطے وہ پرفارم کریں گی ۔ ’ یہ میرا حق ہے، مجھے کوئی نہیں روک سکتا کسی فنکار پر آپ ایسے پابندی نہیں لگا سکتے، مجھے روزی روٹی کمانے کیلئے کسی ذریعے کی ضرورت نہیں ہے، میں چاہوں تو سڑک پر سٹیج لگا کر بھی پرفارم کر سکتی ہوں، میکا پاجی سے زبردستی معافی منگوائی ہے جو کافی غلط ہے۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں