53

پاک چین فضائیہ کی مشترکہ مشقوں کا آغاز

پاکستان اور چین کی فضائیہ کی آٹھویں سالانہ مشترکہ مشقیں ’شاہین آٹھ‘ شمال مغربی چین میں شرو ع ہوگئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ان مشترکہ مشقوں کا مقصد ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کی فضائیہ کا تربیتی معیار بہتر بنانا ہے۔مشقوں کے انعقاد سے بالعموم دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات بڑھانے اور بالخصوص دونوں ملکوں کی فضائیہ کے باہم مل کر کام کرنے کا طریقہ کار وضع کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔

یاد رہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان یہ مشترکہ مشقیں ایک سال چین اور دوسرے سال پاکستان میں انعقاد کی بنیاد پر ہرسال منعقد ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہورکےمختلف علاقوں میں موسلادھاربارش،موسم خوشگوار

گزشتہ سال دونوں دیرینہ دوست ممالک کی فضائیہ کے درمیان مشترکہ تربیت پاکستان میں منعقد ہوئی تھی ، جس میں چینی فضائیہ کے جنگی پائلٹوں ، ایئر ڈیفنس کنٹرولرز ، اور تکنیکی زمینی عملہ پر مشتمل جنگی طیاروں ، بمباروں اور ابتدائی انتباہ اواکس (اے ڈبلیواے سی ایس)طیاروں اور عملے نے حصہ لیا تھا ۔

پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ فضائیہ مشقوں کا آغاز مارچ 2011 میں میں ہوا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں