41

شیخ رشید 2 روزہ دورے پر آزادجموں وکشمیرپہنچ گئے

وزیر ریلوے شیخ رشید 2 روزہ دورے پر آزادجموں وکشمیرپہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطا بق وزیر ریلوے شیخ رشید کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیلئے آزادجموں وکشمیر میں عوامی ریلی کی قیادت کریں گے اور دھیرکوٹ میں جلسے سے خطاب کریں گے، شیخ رشید باغ، کوٹلی، راولا کوٹ، تتہ پانی اور ہجیرہ کا دورہ بھی کریں گے۔

شیخ رشید کل مظفرآبادپہنچیں گے، جہاں جلسےسےخطاب اورریلی نکالیں گے، وہ باغ،کوٹلی،راولاکوٹ، تتہ پانی اورہجیرہ کا دورہ بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں: ترکی کے خوبصورت شہر بُرسا کی سیر

واضح رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسوں کا اعلان کیا تھا۔

شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت سے مذاکرات کے تمام راستے بند ہوچکے ہیں، اب صرف کشمیر ہے اور کشمیری ہیں، کشمیریوں کےساتھ کھڑے ہونے والے ممالک کا شکرگزار ہوں، اپنے وطن کے لیے جان دینے والوں کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کا کیس بھرپور طریقے سے لڑا ہے، نریندر مودی نے فاشزم کی بدترین مثالیں قائم کی ہیں، مودی نے بہت بڑی غلطی کی ہے، اس نے خود کو پھنسالیا ہے، مودی نے پوری دنیامیں سیکولر بھارت کو داغ لگا دیا ہے، بھارت سےتمام معاہدےختم،قوم عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

شیخ رشید 2 روزہ دورے پر آزادجموں وکشمیرپہنچ گئے” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں