61

وزیر اعظم جرمن چانسلر رابطہ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیرقانونی اقدام پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اور یک طرفہ اقدام پر تبادلہ خیال کیا.

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے جرمن چانسلر کو مقبوضہ کشمیرکی صورت حال سے آگاہ کیا، انھوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات سے خطے کا امن بری طرح متاثر ہو رہا ہے.

جرمن چانسلر نے کشیدہ صورت حال میں کمی کے لئے ڈی ایسکلیشن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جرمنی کشمیر کی صورت حال کا بغور جائزہ لے رہا ہے.

دونوں رہنماؤں نے خطےمیں قیام امن قائم رکھنے کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا، وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہورہی ہے.

مزید پڑھیں: ” عالمی برداری کو خبردار کرنا چاہتاہوں کہ بھارتی لیڈر شپ مقبوضہ کشمیر میں جھوٹا آپریشن کرسکتی ہے کیونکہ۔۔“ عمران خان نے پیغام جاری کر دیا

انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں مکمل کرفیو، بلیک آؤٹ، مواصلاتی نظام بند ہے، وادی میں ادویات، خوراک کی شدید قلت پیداہو چکی ہے، بھارتی اقدامات سے بڑی تعداد میں کشمیریوں کی جانوں کوخطرہ ہے.

وزیراعظم نے کہا کہ قیمتی جانوں کا ضیاع کسی صورت نہیں ہونا چاہیے، بھارت ایل او سی پر کوئی بڑا ڈراما رچا سکتا ہے.

وزیراعظم نے بھارت کی کسی بھی ممکنہ کوششوں پر سخت اظہار تشویش کرتے ہوئے جرمن چانسلرکو بھارتی حکومت کے ممکنہ اقدامات سے آگاہ کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں