45

وزیراعظم عمران خان نے اپنا ترجما ن تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ، یہ عہدہ اب کسے دیا جائے گا ؟ نام سامنے آ گیا

اسلام آباد (اب نیوز) نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اصولی طور پر اپنا ترجمان تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

ضرور پڑھیں: ” عالمی برداری کو خبردار کرنا چاہتاہوں کہ بھارتی لیڈر شپ مقبوضہ کشمیر میں جھوٹا آپریشن کرسکتی ہے کیونکہ۔۔“ عمران خان نے پیغام جاری کر دیا

جی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے عمران خان سے معذرت کی اور کہاہے کہ وہ اس عہدے کیلئے موزوں نہیں ہیں جس کے بعد اب ان کی جگہ فواد چوہدری کو وزیراعظم عمران خان کا ترجمان مقرر کیا جانے کاامکان ہے ۔ فواد چوہدری بطور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی وزیراوعظم کے ترجمان کے فرائض انجام دیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں