57

” عالمی برداری کو خبردار کرنا چاہتاہوں کہ بھارتی لیڈر شپ مقبوضہ کشمیر میں جھوٹا آپریشن کرسکتی ہے کیونکہ۔۔“ عمران خان نے پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر سے بھارت کے مکروہ عزائم سے پردہ اٹھاتے ہوئے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی طرف مبذول کرواتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے ۔

ضرور پڑھیں: پابندیاں توڑو، باہر نکلو؛ نظر بند حریت قیادت کی مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اپیل

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” بھارتی میڈیا دعویٰ کر رہاہے کہ کچھ دہشتگرد افغانستان سے مقبوضہ کشمیر دہشتگرد کارروائیاں کرنے کیلئے داخل ہو گئے ہیں جبکہ بھارت کے جنوبی علاقوں میں بھی داخل ہوئے ہیں ، یہ دعوے محض مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی اور قتل عام کے بھارتی ایجنڈے کی جانب سے توجہ ہٹانے کیلئے کیے جارہے ہیں ۔ عمران خان کا کہناتھا کہ میں عالمی برادری کو خبر دار کرنا چاہتاہوں کہ بھارتی لیڈرشپ مقبوضہ کشمیر میںانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں توجہ ہٹانے کیلئے جھوٹا آپریشن کر سکتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

” عالمی برداری کو خبردار کرنا چاہتاہوں کہ بھارتی لیڈر شپ مقبوضہ کشمیر میں جھوٹا آپریشن کرسکتی ہے کیونکہ۔۔“ عمران خان نے پیغام جاری کر دیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں