62

پہلے اغوا پھر گندا دھندا، نوجوان لڑکیوں کو نشے کا عادی بنا کر جسم فروشی کروانے والی گروہ کی سرغنہ پکڑی گئی

رحیم یار خان (ویب ڈیسک) اغوا پھر گندا دھندا، بنت حوا ہی حوا کی بیٹیوں کی دشمن نکلی، پولیس نے معصوم لڑکیوں کو اغواء کر کے نشے کا عادی بنا کر جسم فروشی اور فروخت کرنے والے گروہ کی سرغنہ میڈم تانیہ کو گرفتار کر لیا جبکہ گروہ کے دیگر ارکان فرار ہو گئے جنہیں پکڑنے کے لئے پولیس جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے۔پولیس کے حوالے سے دنیا نیوز نے بتایا کہ گروہ کی ماسٹر مائنڈ میڈم تانیہ سادہ لوح معصوم لڑکیوں کو پہلے اغوا کراتی، نشے کا عادی بناتی اور پھر اپنے اشاروں پر نچاتی۔ڈی ایس پی اختر عباس کا کہنا ہے گروہ امیر لوگوں کو پھانسنے کے لئے لڑکیوں کا استعمال کرتا تھا۔ متاثرہ لڑکی نے بتایا اس جیسی کئی لڑکیاں پھنسی ہوئی ہیں جنہیں نشہ کا عادی بناکر قید کیا ہوا ہے۔ایک اور مغوی لڑکی کی والدہ نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ ان کی بیٹی کو نشے کی آڑ میں دھندا کروایا جا رہا ہے۔ بیٹی کو بازیاب کروایا جائے۔

مزید پڑھیں: “کیا آپ کو یہ بھی معلوم ہے کہ ۔ ۔ ۔ ” معذرت کے باوجود تنقید ہونے پر میکا سنگھ کا صبر جواب دے گیا، بھارتی میڈیا نمائندگان کو کھری کھردی سنادیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے “پہلے اغوا پھر گندا دھندا، نوجوان لڑکیوں کو نشے کا عادی بنا کر جسم فروشی کروانے والی گروہ کی سرغنہ پکڑی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں