33

بھارت کے ساتھ مذاکرات کے سب دروازے بند ہو چکے، شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ اب بھارت کے ساتھ مذاکرات کے سب دروازے بند ہو چکے ہیں ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مودی نےجمہوریت پر بدنما داغ لگایا ہے،تاریخ ثابت کرے گی کہ مودی نے اپنے آپ کو پھنسا لیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اب بھارت سے مذاکرات کے دروازے بند ہوچکے ہیں اور اب بھارت سے روایتی جنگ نہیں ہو گی۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ساری دنیا میں مسلمان قتل ہو رہے ہیں اسلامی ممالک کا شکرگزار ہوں جو کشمیرکے حوالے سے ساتھ دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ گریٹ آدمی ہیں۔چین کے وزیراعظم نے مجھے کہا کہ قمر جاوید باجوہ جیسا شخص پہلے نہیں دیکھا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیب قوانین میں تبدیلیوں کے بارے کچھ علم نہیں،نیب قوانین میں تبدیلی افواہیں ہیں کابینہ میں ایسی کوئی سمری نہیں آئی ۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے کا چار ارب کا خسارہ کم کیا ہے، اربوں روپے مالیت کی تیں سو ایکٹر زمین بھی خالی کرائی ہے۔ ریلوے کو بجٹ میں بارہ ارب ملے جس میں سے چار ارب ایم ایل ون کے لئے ہیں ۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ریلوے کے پاس کوئی بھی کوچ اور ٹریک فارغ نہیں تاہم پندرہ ستمبر سے ٹرینیں وقت پر روانہ ہوں گی ۔

شیخ رشید نے کہا کہ معذور افراد کے لئے اسٹیشنن پر سہولیات دے رہے ہیں ۔ننکانہ صاحب پر بھی خاص توجہ دے رہے ہیں،سکھوں کے لئےبابا گورونانک ٹرین چلائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں