29

بل گیٹس کاوزیراعظم عمران خان کو خط ، ملاقات کی خواہش کا اظہار

دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ان سے ملا قات کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق بل گیٹس نے اپنے خط میں حکومت کی جانب سے پولیو کے خلاف اقدامات کی تعریف کی اورخیبر پختونخوا میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز پر اجلاس طلب کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے میں کی جانے والی کوششوں پر حکومت پاکستان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کو ختم کرنے کے لیے والدین کے ذہنوں سے شکوک و شبہات نکالنا انتہائی ضروری ہیں۔

مزید پڑھیں: ہاکی کے بعد مہوش حیات نے کرکٹ کا رخ کر لیا، اداکارہ کے ہاتھوں ناز شاہ بولڈ

بل گیٹس نے پولیو کے علاوہ حکومت کے احساس پروگرام کی بھی تعریف کرتے ہوئے ستمبر میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں