41

دی میٹرکس کا کردار ’نیو‘پھر دھوم مچانے آرہا ہے

ہالی ووڈ کے معروف اداکار کیانو ریوز ایک بار پھر بڑے پردے پر دشمن کے خلاف اپنا زور بازو آزماتے دکھائی دیں گے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ ان کی نئی فلم مشہور زمانہ انگریزی سائنس فکشن فلم دی میٹرکس کا چوتھا حصہ ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابقدی میٹرکس 4 پر کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔

ابتدائی تین حصوں کی طرح بھی دی میٹرکس 4 میں مرکزی کردار اداکار کیانو ریوز ’’نیو‘ اور اداکارہ کیری این موس ’’ٹرینٹی‘‘ ہی اداکر رہے ہیں۔

لانا واچوسکی دی میٹرکس کی نئی فلم کی کہانی لکھنے کے ساتھ ساتھ اس کی ہدایت کارہ بھی ہوں گی۔

دی میٹرکس کی پہلی فلم 1999ء میں ریلیز ہوئی تھی جبکہ دو سیکوئل 2003ء میں بڑے پردے کی زینت بنے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

دی میٹرکس کا کردار ’نیو‘پھر دھوم مچانے آرہا ہے” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں