32

ہیری پوٹر کے اداکار ٹوم فیلٹن اورایما واٹسن کی ڈیٹنگ کی تصاویر وائرل

ہالی ووڈ فلم ہیری پوٹر کے اداکار ٹوم اورایما واٹسن کی ڈیٹنگ کی تصاویریں ٹوئیٹر پر شئیر کر دی گئیں۔

ہالی ووڈ اداکار ٹوم نے اداکارہ ایما واٹسن کے ساتھ لی گئی تصاویریں ٹوئیٹر پر شئیر کر دی جس میں وہ ایما واٹسن کو گٹار بجانے کا طریقا سکھاتے دکھائی د ے رہے ہیں ۔

ٹوم کے تصاویر پوسٹ کرنے کے بعد ان کے مداحوں نے بہت اچھا ردے عمل دیا جبکہ کچھ لوگوں نے ان کے اس خوبصورت تعلق میں جڑنے پر نا پسندگی کا اظہار کیا ۔

ٹوم اور ایما کی ٹوئیٹر پر پوسٹ کی گئی تصاویر پر ان کے مداحوں نے تبصرہ کیا اور کہا کہ میری خواہش ہے کہ آپ دونوں اداکارہمیشہ ساتھ رہیں ۔

ایما نے ایک پروگرام میں تصاویر پر آنے والے ڈھیروں رد عمل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹوم اور میں ایک دوسروں کی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

ایما اور ٹام بچپن سے ہی ایک دوسرے کو جانتے تھے کیونکہ وہ ہیری پوٹر کے سیٹ پر عملی طور پر ایک ساتھ تھے اس کے علاوہ دونوں ایک ہی اسکول کے طالب ِ علم بھی تھے ۔

فلم ہیری پوٹر میں ایک دوسرے کے حریف کا کردار ادا کرنے کے باوجود دونوں اداکاروں کی ذاتی تعلقات کبھی متاثر نہیں ہوئے۔

ایما اور ٹام کی ذاتی زندگی پر نظر کی جائے تو دونوں اداکار آف اسکرین ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں