41

50 سالہ جاپانی خاتون پاکستانی شہری کی محبت میں کوٹ سلطان پہنچ گئی لیکن اس کے بعد کیا ہوا ؟ جانئے

کوٹ سلطان (اب نیوز) دیہاتی نوجوان کے عشق میں مبتلا ہو کر 50 سالہ جاپانی خاتون پیر جگی شریف پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق جاپانی خاتون کا نام ” یولینڈا “ ہے جس نے پیر جگی پہنچ کر اسلام قبول کیا اور نوجوان سے شادی کر لی ۔ یولینڈا کی پیر جگی کے نوجوان شہروز ساجد سے فیس بک پر دوستی ہوئی جو کہ وقت کے ساتھ ساتھ محبت میں تبدیل ہو گئی ۔ خاتون محبت میں گرفتار ہو کر کوٹ سلطان کے نواحی قصبے پیر جگی شریف پہنچ گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں