37

ہالی ووڈ اسٹار ڈوین جانسن نے گلوکارہ لارن ہاشیان سے شادی کرلی

ہالی ووڈ اسٹار اور سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن ڈوین جانسن نے ہالی ووڈ ادکارہ لارن ہاشیان سے شادی کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈوین جانسن اور لارن ہاشیان کی شادی ک تقریب امریکہ کے شہر ہوائی میں ہوئی۔

ڈوین جانسن نے شادی کی تقریب میں اپنی شریکِ حیات لارن ہاشیان کے ساتھ خوبصورت فوٹو شوٹ کروایا اور اپنی شادی کی تقریب کی تصاویر انسٹاگرام پرشیئر کیں۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں ڈوین اور لارین تقریب سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ بیک گراؤنڈ میں غروب آفتاب کے منظر نے ان کے فوٹو شوٹ کو مزید خوبصورت اور پرکشش بنا دیا ۔

واضح رہے کہ ڈوین کی پہلی شادی ڈینی گارشیا سے 1997 میں ہوئی تھی لیکن یہ شادی کامیاب نہ رہ سکی جس کے باعث2007 میں رشتہ ازدواج سے الگ ہوگئے ۔

ڈوین کی اپنی سابقہ بیوی ڈینی سے ایک بیٹی بھی ہے۔

ڈوین نے 2007 میں لارن ہاشیان سے ڈیٹنگ شروع کی اور ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات رکھے ، ڈوین اور لارن کی تین سال اور 15 ماہ کی عمر کی دو بیٹیاں ہیں ۔

خیال رہے کہ ڈوین جانسن کا شمار ہالی ووڈ کے بہترین اور نامور اداکاروں میں ہوتاہے ۔

ڈوین کو آخری بار فلم ہوبس اینڈ شا میں میں دیکھا گیا ،جس میں انہوں نے فلم بینوں کے لیے بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے اور ان کی یہ فلم ایکشن سے بھر پور ہے جس کو شائقین نے بہت پسند کیا ہے۔

ڈوین رواں سال نئے انداز میں جمانجی فالو اپ میں نظر آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں