60

حسن علی کو 7دن کی چھٹی مل گئی ،نکاح کیلئے دبئی روانہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر،نامہ نگار) پاکستان کرکٹ بورڈ نے حسن علی کو7دن کی چھٹی دے دی اور قومی کرکٹر اپنے نکاح کیلئے عزیزواقارب اور دوستوں کے ہمراہ دبئی روانہ ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈ ر پی سی بی کی طرف سے ملنے والی چھٹی کے بعد 26 اگست کو کنڈیشننگ کیمپ جوائن کرینگے اور فٹنس ٹیسٹ بھی دینگے۔

مزید پڑھیں: فاسٹ باولر حسن علی اور سامعیہ کا نکاح منگل کو لیکن رخصتی کب ہو گی ؟ وہ بات سامنے آ گئی جس کا ہر کوئی انتظار کر رہا تھا

دوسری طرف حسن علی دبئی میں مقیم بھارتی انجینئر سامعیہ سے شادی کرنے کیلئے اپنے والدین، بڑے بھائی عطا الرحمن ،دوستوں نوید انور شیخ ،عثمان واجد باٹھ اورباؤ جمیل کے ہمراہ دبئی روانہ ہو گئے ،جہاں 20اگست کو انکا نکاح ہو گا جبکہ دلہن تین ماہ بعد رخصت ہو کر پاکستان آئے گی اور دعوت ولیمہ کی تقریب گوجرانوالہ میں ہو گی ۔

نکاح 20اگست کو ہوگا ،26کو قومی ٹیم کا کنڈیشننگ کیمپ جوائن کرینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں