38

کشمیر دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے، مشال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق لا ہور میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے مشا ل ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بھی مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے بیرون ممالک کے ہنگامی دورے کریں۔

ان کا کہا تھاکہ بھارت کشمیریوں کے خون کا پیاسا ہو چکا ہے اور کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔

حریت رہنما کی اہلیہ نے کہاکہ بھارت کشمیر کو قبرستان بنانا چاہ رہا ہے ،اس کا کالا چہرہ سب کے سامنے آچکا ہے،سابق بھارتی وزیراعظم پنڈت جواہرلال نہرو نے وعدہ کیا تھا کہ جو کشمیری چاہیں گے ویسا ہی ہو گا لیکن مودی نے ایسا نہیں کیا۔

انھوں نے کہا کہ کر فیو لگا کرلوگوں کو بھوک اور پیاس سے چھلنی کیا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھارت کی خلاف ورزی سامنے آئی ہے، اس نے ہمارا حق دبانے کی کوشش کی ہے۔

مشال ملک نے مزید کہاکہ 8لاکھ فوج کشمیر میں لگانے کا کیا جواز بنتا ہے؟ ہم کشمیری زمین کے مالک ہیں اور ہمارے پائوں سے زمین کھینچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہبھارت نے اپنے آئین میں سے 35-اے اور آرٹیکل 370 کو ختم کرکے کشمیریوں کو حاصل نیم خود مختاری اور خصوصی اختیارات کو ختم کر دیا ہے جب کہ کشمیر کو جغرافیائی طور پر بھی دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔

کشمیری عوام مسلسل کر فیو کے با عث گھروں میں محصور ہو کر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے جس سےعوام کا رابطہ دنیا سے کٹ کر رہ گیا ہے،گھروں میں اشیائے خور و نوش ختم ہوچکی ہیں، خوراک کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا ہے،بچوں کے لئے دودھ تک نایاب ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں