35

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت مقبوضہ کشمیر سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس جاری

اسلام آباد (اب نیوز) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بنائی گئی خصوصی کمیٹی کا پہلا اجلاس شروع ہو گیا،اجلاس کی صدارت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کررہے ہیں ،اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر بھی شریک ہیں ، وزیر قانون فروغ نسیم اور معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان ،پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین اور اٹارنی جنرل بھی شریک ہیں ، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،اس کے علاوہ پاکستان کی جانب سے عالمی سطح پر اقدامات پر پیش رفت پر بات ہو گی ،اجلاس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں