41

وزیرخارجہ شاہ محمودکاجنوبی افریقاکی وزیرخارجہ سےٹیلیفونک رابطہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےسیکورٹی کونسل کی ممبرجنوبی افریقہ کی وزيرخارجہ ڈاکٹرنالیڈی پنڈورسے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے۔ وزیر خارجہ نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کےحوالے سے تبادلہ خیال کیاہے۔

شاہ محمودقریشی نےجنوبی افریقہ کی وزیرخارجہ سے کشمیر کی صورتحال پرتبادلہ خیال کرتے ہوئےکہاکہ ہندوستان مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کوجاری رکھےہوئےہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ گزشتہ بارہ یوم سےکرفیو کےسبب مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی زندگیاں اجیرن ہو چکی ہیں،خوراک اورادویات تک میسر نہیں ہو رہیں۔

انہوں نےکہاکہ ہندوستان مقبوضہ جموں وکشمیرمیں غیرآئینی اقدامات کےذریعےپورےخطے کے امن و امان کو تہہ و بالا کرنا چاہتا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں موبائل، انٹرنیٹ اور مواصلات کے تمام ذرائع بند کر دیے گئے ہیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ کو سیکورٹی کونسل کو لکھے گئے خط کے مندرجات سےبھی آگاہ کیاجس پرجنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نےکہا کہ ہم اس ساری صورتحال کومانیٹرکررہےہیں۔

جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نے کشمیرکی صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتےہوئے فوراً اپنے دیگر پارلیمنٹیرینز سے رابطہ کرکے جنوبی افریقہ کی پارلیمان سے متفقہ قرارداد لانے کا عندیہ دیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں