29

کشمیر کی موجودہ صورتحال ،چیئر مین سینیٹ کا دنیا بھر کے اسپیکرز کو خط

چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نےکشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارت کا مکروہ چہرہ ددکھانے کیلئے دنیا بھر کےاسپیکرز کو خط لکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے دنیا بھر کےاسپیکرز کو خط لکھ دیا ہے۔
خط میں انہو ں نے لکھا کہ بھارتی جارحیت خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔
کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی برادری بری الزمہ نہیں۔
عالمی برادری کاواضح موقف سامنے آنا چاہئے۔
اس سے قبل گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بھی کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اپنے بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پراجاگرکرنےکےلیےحکومت اہم کرداراداکررہی ہے۔
عالمی برادری کومقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کانوٹس لیناچاہیے۔
سفارتی محاذپرشکست کےبعدبھارت نےکشمیریوں پرظلم بڑھادیاہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی عالمی برادری سے کشمیرمیں بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو مذمت کے بیانا ت سے آگے بڑھنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں