44

پاکستان کا مودی سرکار کی شرانگیزی پر شدید تشویش کا اظہار

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ بھارت جینوا کنونشن اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی پر اتر آیا ہے۔

دفتر خارجہ نے امریکا، روس ، چین، فرانس، اور برطانیہ کے سفیروں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارتی اشتعال انگیزیوں پر بریفنگ دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 19جولائی سے 3 اگست تک بھارتی اشتعال انگیزیوں سے 6 شہری شہید اور 48 زخمی ہوئے۔بھارتی فوج نے معصوم شہریوں پر کلسٹر بم برسائے۔ بھارت جینوا کنونشن اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی پر اتر آیا ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ ، سیکریٹری جنرل سلامتی کونسل،صدر جنرل اسمبلی کو خطوط بھی لکھ دیے،سیکریٹری جنرل او آئی سی سے بھی رابطے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے عالمی برادری سے وادی کی خطرناک صورتحال کا فوری نوٹس لینے کامطالبہ بھی کردیا ۔

ترجمان نے واضح کردیا کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب یا جغرافیہ کی تبدیلی کی کوئی بھی کوشش اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خلاف ورزی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں