35

وزیراعظم کا نجم سیٹھی کو عدالت میں لے جانے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے ذاتی زندگی کےبارے میں گمراہ کن پراپیگنڈہ کرنے پر ٹی وی اینکر نجم سیٹھی پر10 ارب کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا

تفصیلات کے مطا بق وزیر اعظم نے ممتاز ماہر قانون ڈاکٹر بابر اعوان سے نجم سیٹھی کے بیان کے متن پر مفصل مشاورت کی جبکہ اس کے سا تھ ساتھ ڈاکٹر بابر اعوان کو 10 ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر ڈاکٹر بابر اعوان نے باضابطہ ہتک عزت کا دعویٰ تیار کر کےجج کے روبرو جمع بھی کر وا دیا ہے۔

وزیر اعظم کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان کا اس با رے میں کہنا تھا کہ وزیراعظم کی عائلی زندگی کے بارے میں شرمناک دعویٰ کیا گیا، جعلی خبروں کے حوالے سے کسی طور نرمی نہیں برتی جاسکتی، ٹی وی پر بیٹھ کر قانون و اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے اور افراد کی ساکھ مجروح کرنے کی کوششوں کا رستہ روکنا ہوگا، امید ہے موصوف فرار کی راہیں تلاش کرنے کے بجائے عدالت میں اپنے بیہودہ دعویٰ کے دفاع کیلئے پیش ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں