33

امریکی بہن بھائی نے اکٹھے ہی اپنی جنس تبدیل کرالی، مگر ایسا کیوں کیا؟ ناقابل یقین وجہ بتادی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی معاشروں میں جنس تبدیلی کا رجحان اس قدر پنپ چکا ہے کہ اب وہاں مرد کا عورت اور عورت کا مرد بن جانا معمول کی بات ہو چکا ہے۔ اب آپ اس امریکی بہن بھائی کو دیکھ لیں کہ جنہوں نے بالترتیب 7اور 5سال کی عمر میں ہی اپنی جنس تبدیل کروانی شروع کر دی اور اب بھائی بہن بن چکا ہے اور بہن بھائی بن گئی ہے۔

میل آن لائن کے مطابق اس بہن بھائی کے نام جیمز اور اولیویا ہیں۔ جنس تبدیلی سے قبل جیمز دراصل اولیویا تھی اور اولیویا، جیمز تھا۔ یہ بہن بھائی بین اور سارا کیپلن نامی جوڑے کی اولادہیں اور ماں باپ کے ساتھ ہی کیلیفورنیا کے شہر برکلے میں رہتے ہیں۔

بین اور سارا نے بتایا کہ ”ہماری بیٹی اس وقت 7سال کی تھی اور بیٹا پانچ سال کا جب دونوں کو ہی احساس ہوا کہ ان کی جنس دوسری ہے چنانچہ ہماری بیٹی نے 8سال اور بیٹے نے 6سال کی عمر سے ہی اپنی جنس تبدیل کروانی شروع کر دی تھی۔ اب ہماری بیٹی کا نام جیمز ہے اور وہ 11سال کا ہے اور ہمارے بیٹے کا نام اولیویا ہے اور وہ 9سال کی ہے۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں