31

مہوش حیات کا قومی کھیل کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ مہوش حیات اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اب کھیل کے میدان میں بھی آگے آگے ہیں ۔ اداکارہ نے پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

مہوش حیات نے پیپلز ہاکی اسٹیڈیم سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا چاہیےماضی میں ہم نے ہاکی میں بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

کھیل میں فنڈ زکے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کرکٹ کو بہت زیادہ سپورٹ کیا جاتا ہے انہیں فنڈ بھی دیا جاتا ہےاسی طرح حکومت ہاکی کے کھلاڑیوں کو بھی سہولیات فراہم کرے کرکٹ کی طرح ہاکی میں بھی اسپانسر کی ضرورت ہے۔

طالبات کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میدان میں ان کا جوش و جذبہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ،ا گر ان کو سپورٹ کیا جائے تو عالمی سطح پر بھی طالبات ملک کا نام روشن کرسکتی ہیں ۔میں بچیوں کو آگے بڑھنے کے لئے سپورٹ کرنے والے والدین کو سلام پیش کرتی ہوں۔

اس موقع پر مہوش حیات نے ہاکی کی فرنچائز بنانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں