40

پرینیتی شادی کے لیے سیف کی خواہش مند

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے شادی کے لیے اپنی پسند کے ہمسفر کا بتا دیا ۔

پرینیتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ سیف علی خان ان کی اولین پسند ہیں اور وہ ان سے شادی کرنا چاہتی ہیں کیا کرینہ کپور سن رہی ہیں۔

پرینیتی چوپڑا ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم جباریہ جوڑی کی تشہیرکے لیے سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ مصروف ہیں اور اس موقع پر ایک پروگرام میں دورانِ شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے اپنی پسند کے لڑکے کا انکشاف کیا ۔

پرینتی نے ایک حیرت انگیز انکشاف کیا کہ سیف علی خان اس کی اولین محبت ہیں اور وہ ان سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک پروگرام میں ریپیڈ فائر سوالات کے دوران پرینیتی سے پوچھا گیا کے کیا آپ کسی ایسے سے شادی کرسکتی ہیں جس کا تعلق آپ کی متعلقہ فیلڈ یا پیشے سے ہو اس سوال کے مکمل ہونے سے پہلے ہی پرینیتی چوپڑا نے سیف علی خان کا نام لے لیا ۔

پروگرام میں ان سے مزید پوچھا گیا کہ کیا سیف کے علاوہ کوئی ہے تو انہوں نے کہا کہ اداکار سیف کے علاوہ کوئی نہیں اور سیف میری محبت ہیں ۔

پرینیتی چوپڑا نے مزید کہا کہ بالی ووڈ کے علاوہ بھی انکے پاس شادی کےلئے متعبادل لوگ موجود ہیں جیسے کہ سیاستدان ، کھلاڑی وغیرہ۔۔ لیکن انکی خواہش صرف سیف علی خان سے شادی کرنا ہی ہے۔

پرینیتی چوپڑا سے ایک سوال یہ کیا گیا کہ وہ کونسی 3 خصوصیات ہے جو وہ چاہتی ہے کے ان کے ہمسفر میں بھی موجود ہو جس کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ سب سے پہلی خوبی جو وہ چاہتی ہے کہ ان کے ہمسفرمیں موجود ہو وہ یہ ہے کہ وہ خوش مزاج ہو، عزت کرنے والا ہو اور اچھے اخلاق کا مالک ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں