26

ایک لاکھ 68ہزارپاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے،ترجمان

ترجمان وزارت مذہبی امورکاعازمین حج سے متعلق اعداد و شمارجاری کرتے ہوئےکہناہےکہ ایک لاکھ 68 ہزارپاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایک لاکھ 15 ہزار سرکاری جبکہ 53 ہزارعازمین نجی حج اسکیم کے ذریعے پہنچے۔

سرکاری حج اسکیم کےتحت مکہ پہنچنےوالےعازمینِ حج کی تعدادایک لاکھ 13 ہزارہوگئی۔

حج فلائٹ آپریشن سےمتعلق ترجمان وزارت مذہبی امورنےکہاکہ سرکاری اسکیم کیلئےحج فلائٹ آپریشن 6 اگست جبکہ نجی اسکیم کیلئے 8 اگست تک جاری رہے گا۔

گزشتہ روزسیکرٹری ووزیرمذہبی امورنےمکہ اورمدینہ منورہ میں حج انتظامات کاجائزہ لیا۔ وزیرمذہبی امورنےنمازجمعہ مدینہ منورہ جبکہ وفاقی سیکرٹری نے مکہ میں ادا کیا۔

ترجمان کےمطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے 24 گھنٹے مفت ہیلپ لائن 8001166622 کام کر رہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں