50

ٹیکسلا:جرگے میں فائرنگ،2افراد جاں بحق

راولپنڈی(اب نیوز) راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا میں فائرنگ سے ن لیگ کے سابق کونسلر ملک پرویز سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا میں جرگے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ۔فائرنگ کے واقعے میں ن لیگ کے سابق کونسلر ملک پرویز سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دو خواتین سمیت تین افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

زرائع کے مطابق واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہیں، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھریلو جھگڑے کے نتیجے میں پیش آیا اورملزمان کی شناخت قدیر اور نصرت کے نام سے ہوئی ہے ۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ جرگے پر فائرنگ کرنے والے ملزمان قدیر اور نصرت فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں