45

رمضان شوگر ملز کیس، شہباز، حمزہ کو 9 اگست کو پیش کرنے کا حکم

لاہور کی احتساب عدالت نےرمضان شوگر ملز کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو 9 اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی ۔

کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز مطلوب تھے۔

اسلام آباد میں سینیٹ اجلاس کے باعث شہباز شریف عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

درخواست گزار شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ شہبازشریف سینیٹ الیکشن میں مصروف ہیں۔

وکیل شہبازشریف نے کہاک ہ وہ آج عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے ۔

شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست عدالت میں منظور کر لی گئی۔

عدالت نے درخواست منظور کر لی اور استفسار کیا کہ کیاحمزہ شہبازموجودہیں؟

جس پر حمزہ شہبازروسٹرم پرآگئے ۔

جج نے حمزہ شہباز سے پوچھا کہ آپ اپنے دفاع میں کچھ کہناچاہتےہیں؟

حمزہ شہباز نے کہا کہ میں عام آدمی ہوں۔ گنہگار ہوں لیکن نیب مجھ پرکرپشن ثابت نہٰیں کر سکتی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ نیب قیامت تک کرپشن ثابت نہیں کرسکتا۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ پر 9 اگست تک کی توسیع کر دی۔

عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز دونوں کو 9 اگست کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں